Wed, September 16, 2026

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کےقتل کا ڈراپ سین

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کےقتل کا ڈراپ سین

لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا ہے، اور اس میں سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملزم خود ڈی ایس پی عثمان حیدر نکلا۔ پولیس کے مطابق، عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرائی تھی تاکہ اپنی جرائم کو چھپایا جا سکے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عثمان حیدر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے کہا کہ گھر کی لڑائیوں اور ذاتی وجوہات کی بنا پر اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی ہیں۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ عثمان حیدر کی دو شادیاں تھیں، اور مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی۔ دوسری شادی کے بعد گھریلو اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، جس کی وجہ سے ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ٹیگز: