Wed, September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری کا یوم آزادی پرقو م کو پیغام

صدر آصف علی زرداری کا یوم آزادی پرقو م کو پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے باوجود پاکستان نے اپنی جرات، حکمت اور اتحاد سے دشمن کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے جذبے اور حوصلے کو مزید بڑھانے کا باعث بنی ہے۔ قوم نے دشمن کے خلاف اپنی طاقت اور عزم کا خوب مظاہرہ کیا ہے اور وطن کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔

صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے لیکن دباؤ یا زبردستی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے جذبے کو معاشی ترقی اور ٹیکنالوجی کی طرف موڑ دیں تو ملک ہر میدان میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

آصف علی زرداری نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو بھی دل کے بہت قریب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

ٹیگز: