Wed, September 16, 2026

صدر آصف علی زرداری کا پولینڈ کے یوم آزادی پر خراج عقیدت

صدر آصف علی زرداری کا پولینڈ کے یوم آزادی پر خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی ابتدائی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے پولش انجینئروں، پائلٹوں اور ٹیکنیشنز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر زرداری نے پولینڈ کے عوام کو ان کے 107ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات 1962 سے باہمی احترام اور تعاون پر قائم ہیں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اب صرف دفاع تک محدود نہیں، بلکہ تجارت، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں بھی بہت بڑھ چکے ہیں۔

صدر نے وارسا میں جولائی 2025 میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے نویں دور کو سراہا اور کہا کہ پاکستان توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں پولینڈ کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ پولینڈ کے ماہرین نے پاک فضائیہ کی ابتدائی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کیا، اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے عوام کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ٹیگز: