اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی متحرک سفارت کاری رنگ لے آئی۔ یورپی یونین اور کینیڈا کی اعلیٰ قیادت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالس نے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اعتراف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات میں پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور کلیدی رہا ہے۔کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے نائب وزیراعظم سے گفتگو میں "اسلام آباد مذاکرات" کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے عالمی برادری کے لیے ایک اہم فورم قرار دیا۔
ان رابطوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔