Wed, September 16, 2026

سٹاک مارکیٹ میں 'بُل رن' برقرار: انڈیکس 3600 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ نئی بلندی پر

سٹاک مارکیٹ میں 'بُل رن' برقرار: انڈیکس 3600 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ نئی بلندی پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا طوفان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک لاکھ 64 ہزار کی حد بھی عبور کر لی۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس میں 3,641 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ اس وقت 1,64,232 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی۔ خاص طور پر بینکنگ، سیمنٹ اور انرجی سیکٹرز میں شیئرز کی قیمتیں تیزی سے اوپر گئیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیکس کا 1 لاکھ 64 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مارکیٹ اب بڑے اہداف کی جانب گامزن ہے۔ افراطِ زر میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں پیسہ لگانے پر اکسایا ہے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی حجم (Market Capitalization) بھی نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

ٹیگز: