Wed, September 16, 2026

سمندروں کے محافظ کو نیا جہاز مل گیا ،پی این ایس یمامہ کا تاریخی اضافہ

سمندروں کے محافظ کو نیا جہاز مل گیا ،پی این ایس یمامہ کا تاریخی اضافہ

اوماڑہ:اورماڑہ کے ساحلوں پر گونجتی توپوں کی سلامی اور چمکتے دھات سے بنے نئے جہاز کی چمک... پاک بحریہ کا بیڑہ مزید طاقتور ہو گیا۔ چوتھے آف شور پیٹرول ویسل، پی این ایس یمامہ، کی شمولیت سے سمندری حدود کی نگہبانی کو نئی جَلا مل گئی۔

جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ سینسرز، اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس یہ جہاز، رومانیہ میں تیار ہوا اور اب پاکستانی سمندروں کا پہرہ دار بن گیا ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے نہ صرف اس تقریب کی صدارت کی بلکہ اپنے خطاب میں بحرِ ہند میں بڑھتے ہوئے خطرات اور جیو اسٹریٹیجک اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مضبوط بحری قوت کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ صرف ایک جہاز نہیں، بلکہ پاکستان کی سمندری خودمختاری، علاقائی امن اور بین الاقوامی بحری تعاون کا مظہر ہے۔ سی پیک کے راستے، تجارتی جہازوں کی حفاظت، اور امن کے سفیر کا کردار— پی این ایس یمامہ ان سب کو ایک ساتھ سمیٹے ہوئے ہے۔

ٹیگز: