کیلیفورنیا : ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سمارٹ گلاسز تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بائیٹ ڈانس دو نئے اے آئی سمارٹ گلاسز بنا رہی ہے، اور یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی نے اس طرح کے ڈیوائسز کو بڑے پیمانے پر بنانے کا ارادہ کیا ہے۔
کمپنی نے اس منصوبے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں، اور اس کا مقصد سمارٹ گلاسز کے ذریعے بہتر معیار کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنا ہے۔ ساتھ ہی، بائیٹ ڈانس کی کوشش ہے کہ ان گلاسز کی بیٹری لائف بھی مضبوط ہو۔
یہ منصوبہ 2024 میں شروع کیا گیا تھا، اور کمپنی کا یہ اقدام ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو منفرد تجربات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔