Wed, September 16, 2026

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: شہر اور آس پاس کے علاقوں میں  زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں وقتی طور پر خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 تھی البتہ  اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گی تاہم  مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

ٹیگز: