دبئی:ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو مات دے کر فیصلہ کن مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
فائنل میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، جس میں شائقین کرکٹ کی نظریں دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔