Wed, September 16, 2026

بھارت میں فوجی اہلکاروں کا حکومت کے خلاف احتجاج، ممکنہ ہڑتال کا اعلان

بھارت میں فوجی اہلکاروں کا حکومت کے خلاف احتجاج، ممکنہ ہڑتال کا اعلان

بہار:بھارت کے ریاست بہار میں انڈین آرمی کے اہلکار اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات نہ ملنے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان اہلکاروں نے ہڑتال کو ملک گیر سطح تک بڑھانے کی دھمکی بھی دی ہے، جو بھارت کی فوجی انتظامیہ کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ غیر معمولی ہے کیونکہ عام طور پر فوجی ادارے حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی فوجی قیادت کے درمیان عدم اطمینان اور بڑھتے ہوئے داخلی مسائل نے احتجاج کو جنم دیا ہے۔

سماجی و سیاسی حلقے اس واقعے کو بھارت کے اندرونی سیاسی کشیدگی اور عسکری مسائل کا عکاس قرار دے رہے ہیں، جس کا اثر علاقائی سلامتی پر بھی پڑ سکتا ہے۔

ٹیگز: