Wed, September 16, 2026

بھارت بند: مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سراپا احتجاج

بھارت بند: مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، کروڑوں مزدور و کسان سراپا احتجاج

ممبئی :مودی حکومت کے خلاف بھارت میں ملک گیر ہڑتال شروع ہو گئی ہے جس میں 30 سے 40 کروڑ افراد شامل ہیں۔ ہڑتال کے باعث ریلوے، بینک، بازار اور دفاتر بند ہیں اور معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

احتجاج کا بنیادی مقصد کسان دشمن قوانین اور مزدوروں کے حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، اور مغربی بنگال میں ہڑتال کے باعث عوامی نقل و حمل بھی معطل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے حکومت پر عوامی عدم اعتماد ظاہر ہوا ہے اور مودی سرکار کی طاقت میں واضح کمی آئی ہے۔

ٹیگز: