Wed, September 16, 2026

لداخ میں بھارتی فوجی کیمپ میں آگ بھڑک گئی ، فوجی اہلکاروں میں بھگدڑ

لداخ میں بھارتی فوجی کیمپ میں آگ بھڑک گئی ، فوجی اہلکاروں میں بھگدڑ

لداخ: بھارتی علاقے لیہہ میں واقع فوجی کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد فوجی اہلکار کیمپ چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگ اتوار کی صبح ڈگری کالج کے قریب واقع آرمی کیمپ میں لگی۔ آگ لگتے ہی کیمپ میں افراتفری مچ گئی اور فوجی اپنی جان بچانے کے لیے کیمپ خالی کر کے دوڑ پڑے۔

آگ نے تیزی سے پھیلاؤ اختیار کیا، جس پر امدادی ٹیموں کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ اگرچہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، لیکن منظر عام پر آئی تصاویر میں کیمپ سے دھواں اٹھتا صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال بھارتی فوج آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں کر سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: