ڈھاکہ : فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم شائع کی ہے، جس میں ان کی حکومت میں پھیلی بدعنوانی، کرپشن اور جمہوری حقوق کی پامالیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
فلم میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی قیادت میں عوامی تحریکیں سخت دبائی گئیں اور مظاہرین پر ریاستی فورسز نے بے رحمی سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے گئے یا زخمی ہوئے۔ ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتی عہدیداروں نے بیرون ملک اربوں ڈالر منتقل کر کے ملک کا سرمایہ لوٹا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کے خاندان نے سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کیا اور سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا۔ فلم میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے سیاسی تعلقات کا بھی ذکر ہے، جنہوں نے ان کی آمریت کو سہارا دیا۔
یہ دستاویزی فلم بنگلا دیش کی سیاسی تاریخ کے ایک تاریک دور کو اجاگر کرتی ہے اور اس وقت کی حکومت کی بدعنوانی اور آمریت کی نشان دہی کرتی ہے۔