Wed, September 16, 2026

یوم استحصال کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری، کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کی عکاسی

یوم استحصال کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری، کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کی عکاسی

اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں 77 سال سے بھارتی مظالم اور بربریت کا شکار کشمیری عوام کی داستان پیش کی گئی ہے۔ فلم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ یہ صورت حال عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، خاص طور پر اقوام متحدہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

فلم میں بھارت کے اقدامات کو اس کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے جو ان کا بنیادی حق ہے۔

دستاویزی فلم میں کشمیری عوام کے آزادی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے بلند کیے گئے نعروں سے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ ہوگا اور انہیں ان کا حق خودمختاری ملے گا۔

ٹیگز: