Wed, September 16, 2026

سیلاب کی شدت میں اضافہ، پنجاب کے بعد سندھ بھی لپیٹ میں

سیلاب کی شدت میں اضافہ، پنجاب کے بعد سندھ بھی لپیٹ میں

لاہور/سکھر: پنجاب میں تباہی کے بعد سیلاب نے سندھ میں بھی خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ سکھر بیراج پر بھی صورتحال نازک ہے، جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

ملتان، شجاع آباد اور گردونواح میں درجنوں بستیاں زیر آب آ گئیں، فلڈ بند میں شگاف کے باعث سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ دریائے چناب کے سپر بند میں شگاف پُر کرنے کی کوشش میں 3 مزدور بہہ گئے، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا۔

چناب، راوی اور ستلج میں مختلف مقامات پر سیلاب کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم کئی نشیبی علاقے اب بھی خطرے میں ہیں۔

ٹیگز: