Wed, September 16, 2026

ٹرمپ نے ایرانی رہنماوں کی ہلاکت کو اعزاز قرار دیدیا

ٹرمپ نے ایرانی رہنماوں کی ہلاکت کو اعزاز قرار دیدیا

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے ارکان کی امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاکت ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی اور اقتصادی طاقتیں تباہ ہو رہی ہیں اور ان کے رہنماوں کا نشان مٹایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ 47 سال سے دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں اور اب وہ صدر کی حیثیت سے ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہدا کا بدلہ لیا جائے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے خون کا حساب دینا پڑے گا، اور آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دینے کا اعلان بھی کیا۔

ٹیگز: