Wed, September 16, 2026

 تہران میں بڑا حملہ، ٹرمپ نے ایرانی کمانڈرز کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی

 تہران میں بڑا حملہ، ٹرمپ نے ایرانی کمانڈرز کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی

واشنگٹن/تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے تہران پر ایک بڑے فضائی حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ایران کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے آفیشل پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تہران کے اندر حساس فوجی تنصیبات پر ہونے والے زوردار دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  ہم نے ایرانی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز کو ان کے گڑھ میں ختم کر دیا ہے۔ اب تہران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امن چاہتا ہے یا مکمل تباہی۔"
امریکی صدر نے ایران کو دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت کو آخری وارننگ قرار دیتے ہوئے دو بڑے مطالبات پیش کیے ہیں۔   ایران فوری طور پر امریکی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آئے۔    عالمی تجارت کے لیے اہم ترین راستہ 'آبنائے ہرمز' کو فوری طور پر مکمل طور پر کھولا جائے۔
 صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایران پر "ایسی قیامت ٹوٹے گی" جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
 ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے تمام میزائل یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور خلیجِ فارس میں موجود امریکی بیڑوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    

ٹیگز: