Wed, September 16, 2026

علیمہ خان کو دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب، عمر ایوب نے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیے

علیمہ خان کو دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب، عمر ایوب نے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیے

اسلام آباد:  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے، جبکہ علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت کی اہم شخصیت علیمہ خان کو دوبارہ 14 مارچ 2025 کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ علیمہ خان 12 مارچ کو جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئی تھیں، جس کے بعد انہیں دوبارہ بلایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی میں پیش ہو کر سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

اس ضمن میں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کو بھی سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے معاملے پر جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی یہ جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں کام کر رہی ہے اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس اس کیس سے متعلق معتبر شواہد موجود ہیں

ٹیگز: