Wed, September 16, 2026

دہشت گردی کے خلاف اتحاد، صوبوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح:بلاول بھٹو زرداری

 دہشت گردی کے خلاف اتحاد، صوبوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح:بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی دہشت گردوں کو شکست دے چکا ہے اور آئندہ بھی دے گا۔

آئینی امور پر بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ 18 ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کر سکتا اور 26 ویں ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے منظور ہوئی۔ 27 ویں ترمیم پر پارٹی مناسب شرائط پر تعاون کے لیے تیار ہے، جبکہ صوبوں کے اختیارات اور بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مسلح افواج کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج دنیا بھر میں سراہا جا رہی ہیں اور بھارتی حکومت کو شکست دی گئی۔

ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن فیصلے کرے گا اور اب کسی جج کو زبردستی ریٹائر نہیں کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے پارٹی اور عوام کو یقین دلایا کہ صوبوں کو حاصل آئینی حقوق برقرار رہیں گے۔

ٹیگز: