Wed, September 16, 2026

ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی کی خبریں بے بنیاد:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

 ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی کی خبریں بے بنیاد:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی سے متعلق زیر گردش اطلاعات درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض باتیں حقیقت پر مبنی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں ایسا فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جائے گا۔

جے ڈی وینس کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ کسی بھی معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران کے منجمد فنڈز فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مالی معاملات کی پیش رفت ایران کی جانب سے طے شدہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ایران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں نہ صرف معاہدے کو آگے بڑھایا جا سکے گا بلکہ خطے کو معاشی طور پر بھی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حتمی ڈیل اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام فریقین سیکیورٹی اور سیاسی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک متفقہ اور قابل عمل معاہدے پر متفق ہوں۔

ٹیگز: