Wed, September 16, 2026

 نیوکلیئر فائل، منجمد اثاثوں اور لبنان کے معاملے پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جو متعلقہ امور پر کام کریں گے:اسحاق ڈار

 نیوکلیئر فائل، منجمد اثاثوں اور لبنان کے معاملے پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جو متعلقہ امور پر کام کریں گے:اسحاق ڈار


اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نیوکلیئر فائل، منجمد اثاثوں اور لبنان کے معاملے پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جو متعلقہ امور پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت کے لیے 60 روز تک بغیر کسی ٹیرف کے راستہ کھلا رہے گا، تاہم جہازوں کو صرف معیاری نیوی گیشن یا سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔ اسحاق ڈار کے مطابق چین بھی اس اقدام کا حامی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن حتمی معاہدہ اب بھی ممکن ہے کیونکہ موجودہ ڈیل میں کوئی منفی نکتہ شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کےلیے اہم ہے ۔

ٹیگز: