نیویارک :اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔
سفیر نے مختلف ممالک کی کوششوں، بالخصوص امریکا کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام فریق جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی جانب لے جائیں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔