نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ فوجی طریقے سے حل نہیں ہو سکتا اور دونوں فریقوں کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ جنگ کے نتیجے میں خطے میں انسانی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ مشاورت میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔