Wed, September 16, 2026

پاکستان میں بارشوں کے دو اسپیلز کی پیشگوئی، سردی میں کمی کا امکان

پاکستان میں بارشوں کے دو اسپیلز کی پیشگوئی، سردی میں کمی کا امکان

لاہور،اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں دو بارشوں کے اسپیلز کی پیشگوئی کر دی ہے، جس سے جاری خشک اور سرد موسم میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق، آج سے 15 دسمبر تک مری، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ 19 دسمبر سے ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 21 دسمبر تک سردی مزید بڑھ سکتی ہے اور دن کا درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلکی بارش اور برفباری ہوگی۔ دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آ سکتی ہے، جبکہ رات کے درجہ حرارت میں زیادہ فرق متوقع نہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، اور جڑواں شہروں میں بادل چھائے رہیں گے۔

ٹیگز: