Wed, September 16, 2026

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی پیشگوئی

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سردی کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی چھا سکتی ہے۔

اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی خشک اور سرد رہیں گے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی سرد اور خشک موسم کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا، مگر پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی اسموگ کا سامنا رہا۔

ٹیگز: