کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کو نئی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 826 پر ٹریڈ کرتے ہوئے نئی بلندیوں تک پہنچا۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی بھی دیکھنے کو ملی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی اور اب یہ 282 روپے 32 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔