کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال ہوتا دکھائی دیا۔ مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,19,706 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,18,536 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم آج کے روز بھرپور تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے مارکیٹ میں خوشگوار فضاء قائم ہو گئی۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی کرنسی 281.50 روپے پر آ گئی، جو گزشتہ روز 281.72 روپے پر بند ہوئی تھی۔