کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز مثبت ہوا، اور مارکیٹ نے تیزی سے بہتری دکھائی۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 127 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 3545 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی، اور انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔