Wed, September 16, 2026

 پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ریکارڈ نمو، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے متجاوز؛ایس ای سی پی کی رپورٹ

 پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ریکارڈ نمو، رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے متجاوز؛ایس ای سی پی کی رپورٹ

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے مطابق ملکی کارپوریٹ سیکٹر میں مارچ کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے، جس میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سالانہ 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارچ میں 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2,90,041 ہو گئی ہے۔    مالیاتی حجم: نئی کمپنیوں کا مجموعی پیڈ اپ کیپیٹل 2.80 ارب روپے رہا۔
 سرمایہ کاروں کی پہلی پسند آئی ٹی اور ای کامرس رہا، جس میں 606 نئی کمپنیاں میدان میں آئیں۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 57 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب 1,488 کمپنیوں کے ساتھ سرِ فہرست رہا، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 552 اور سندھ میں 447 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 233، خیبر پختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان میں چین، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کے سرمایہ کار سرفہرست ہیں، جو عالمی سطح پر پاکستان کے کاروباری ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹیگز: