کراچی : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے امکانات نے پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاری کا سیلاب آ گیا، جس نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ انڈیکس میں 4,037 پوائنٹس (کاروبار کے دوران) موجودہ سطح 167,031 پوائنٹس ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، صدر ٹرمپ کی جانب سے بحری راستوں کی سیکیورٹی کی ضمانت اور ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے اشارے نے عالمی منڈیوں کو مثبت پیغام دیا ہے۔ پاکستان کے لیے اس کے اثرات دوہرے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بحال ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے، جس سے پاکستان کی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔
ایرانی جہاز کی پاکستان کے ذریعے واپسی نے پاکستان کے عالمی ساکھ (Credibility) کو بہتر بنایا ہے، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔