Wed, September 16, 2026

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی: الیکشن کمیشن کی رپورٹ

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی: الیکشن کمیشن کی رپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹ کے اندراج سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار 577 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 209 ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 368 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ وار تفصیل درج ذیل ہے:
پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 243 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 274 ہے۔
خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار 402 ووٹر موجود ہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 تک جا پہنچی ہے۔
اسلام آباد میں کل 12 لاکھ 7 ہزار 287 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

ٹیگز: