کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہائیوں سے ایک دوسرے کے جانی دشمن ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم پیش رفت نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار مراد علی شاہ نے مذاکرات کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ان قوتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے دن رات کام کیا جو آپس میں بات کرنے تک کی روادار نہ تھیں۔
یہ پاکستان کی کریڈیبلٹی ہے کہ دو بڑی طاقتوں نے ہماری ثالثی پر بھروسہ کیا۔پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا متحرک کردار وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں پاکستان پیپلز پارٹی پوری طرح شریک اور 'آن بورڈ' تھی۔ انہوں نے مزید کہا"بلاول بھٹو زرداری کے پاس اس وقت کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ اس ڈپلومیسی میں مکمل طور پر متحرک رہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن اور مکالمے کی حمایت کی ہے اور اس عمل میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔