Wed, September 16, 2026

ٹرمپ نے ذہنی معائنے کی رپورٹ کو "اچھا" قرار دیا

ٹرمپ نے ذہنی معائنے کی رپورٹ کو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ طبی معائنے کے نتائج کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کا سالانہ ذہنی اور جسمانی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی صحت کے بارے میں کہا کہ ان کے جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ بہت اچھے رہے ہیں اور ان کا دل و دماغ بہترین حالت میں ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا، "مجموعی طور پر میں نے خود کو بہت بہتر محسوس کیا۔ میں نے سوچا کہ بائیڈن سے مختلف نظر آنا چاہیے، اس لیے ذہنی معائنہ بھی کرایا اور ہر سوال کا درست جواب دیا۔"

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہیں اور بطور کمانڈر ان چیف اور ریاست کے سربراہ اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے لیے پوری طرح سے اہل ہیں۔

رپورٹ میں کچھ معمولی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی، جن میں سورج کی روشنی سے جلد کو پہنچنے والا نقصان اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کا نشان شامل ہے۔

اگرچہ صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق شفافیت پر ماضی میں سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر کے معالج ڈاکٹر شان باربابیلا نے تفصیل سے جائزہ لیا ہے اور مکمل رپورٹ جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ٹیگز: