Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کوئٹہ اور لاہور آج رات راولپنڈی میں ٹکرائیں گے

پی ایس ایل 10: کوئٹہ اور لاہور آج رات راولپنڈی میں ٹکرائیں گے

راولپںڈی : پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا جوش و خروش عروج پر ہے، اور آج ایک اہم مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ یہ میچ رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کو اپنے پہلے ہی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ بھی ایک سنسنی خیز سپر اوور کے بعد۔ دوسری طرف، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف اپنا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا، جس سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ دو پوائنٹس کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے، جبکہ لاہور ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکا۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی، خاص طور پر لاہور، جو اب تک کی ناکامی کا ازالہ کرنا چاہے گا۔

ٹیگز: