کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں آج ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے، جب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے آئیں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک زبردست فارم میں ہے اور تینوں میچز جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز بھی اچھا کھیل پیش کر رہی ہے، جس نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اوپر ہیں، اس لیے یہ میچ نہ صرف دلچسپ ہوگا بلکہ ٹورنامنٹ کی پوزیشننگ پر بھی اثر ڈالے گا۔