Wed, September 16, 2026

البانیا نے کرپشن ختم کرنے کے لیے دنیا کا پہلا ورچوئل وزیر متعارف کرا دیا

البانیا نے کرپشن ختم کرنے کے لیے دنیا کا پہلا ورچوئل وزیر متعارف کرا دیا

البانیا: وزیراعظم ایڈی راما نے دنیا کا پہلا ورچوئل وزیر "دییلا" متعارف کرایا ہے، جو عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کرے گا اور کرپشن کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دییلا، جو کہ ایک AI پر مبنی ڈیجیٹل نمائندہ ہے اور البانیا میں "سورج" کے معنی رکھتا ہے، کو عوامی ٹینڈرز کی شفافیت یقینی بنانے اور رشوت، دھمکیوں اور مفاد پرستی جیسے مسائل کو ختم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ ورچوئل وزیر جنوری 2025 میں بطور ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ کیا گیا تھا اور یہ البانیا کے روایتی لباس میں ملبوس ایک خواتین کی شکل میں کام کرتا ہے، جو صوتی احکامات کے ذریعے 95 فیصد سرکاری خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم راما نے کہا کہ دییلا کے ذریعے حکومتی محکموں سے مرحلہ وار ذمہ داریاں منتقل کی جائیں گی تاکہ ہر عوامی فنڈ کی شفافیت ممکن ہو اور حکومتی ٹینڈرز کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

یہ منفرد اقدام نہ صرف کرپشن کے خلاف حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ البانیا کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

تاہم، اس اقدام کو مکمل قبولیت نہیں ملی، اور کچھ افراد نے اس پر تحفظات بھی ظاہر کیے ہیں۔

وزیراعظم ایڈی راما نے حالیہ انتخابات میں چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے اور وہ جلد نئی کابینہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

ٹیگز: