Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم کے لیے صدارتی معافی کی درخواست، اسرائیلی صدر کو خط ارسال

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم کے لیے صدارتی معافی کی درخواست، اسرائیلی صدر کو خط ارسال

یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی دینے کی درخواست کرتے ہوئے اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی صدر نے تصدیق کی کہ انہیں امریکی صدر کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں نیتن یاہو کو معافی دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی صدر ہرزوگ نے کہا کہ نیتن یاہو پر بدعنوانی کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں، لیکن جو بھی شخص صدارتی معافی کا طلب گار ہو، اُسے سرکاری ضابطوں کے مطابق درخواست دینی ہوگی۔

خط میں امریکی صدر نے نیتن یاہو پر لگائے گئے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے مشکل حالات میں اسرائیل کی قیادت کی اور وہ ان الزامات سے بری ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ نیتن یاہو پر 2019 سے مختلف الزامات عائد ہیں جن میں تحفے لینے، رشوت ستانی اور عوامی اعتماد کا غلط استعمال شامل ہیں۔

ٹیگز: