Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

ملک بھر میں خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے اور صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اسلام آباد، مری، اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں بھی خشک اور سرد موسم کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پنجاب کے کچھ میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ کا سامنا رہا۔

ٹیگز: