Wed, September 16, 2026

وزیراعظم کا صدر الہام علییوف کو فون، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کے خلاف بڑے فیصلے

وزیراعظم کا صدر الہام علییوف کو فون، قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کے خلاف بڑے فیصلے

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی اور داخلی محاذ پر اہم سرگرمیاں انجام دیں، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر سے برادرانہ تعلقات پر گفتگو کی، وہیں ملک کے اندر امن و امان اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت گیر موقف اپنا لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کی خاص بات دونوں رہنماؤں کے درمیان روایتی گرمجوشی اور خیر سگالی کا تبادلہ تھا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم اور صدر علییوف نے ایک دوسرے کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے امور اور امن و امان پر منعقدہ اہم اجلاس میں کئی کلیدی فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر براہ راست نظر رکھنے کی ہدایت دی۔
 وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کی ساکھ کو شفاف بنانے پر زور دیا گیا۔
 اداروں کے اندر موجود بدعنوان عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

ٹیگز: