Wed, September 16, 2026

پاک فوج نے عالمی سطح پر بھارت پر اپنی برتری منوا لی

پاک فوج نے عالمی سطح پر بھارت پر اپنی برتری منوا لی

اسلام آباد : پاکستان کی حالیہ فوجی کامیابیوں نے نہ صرف بھارت کو دفاعی محاذ پر پیچھے دھکیلا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی عسکری برتری تسلیم کی جانے لگی ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے، جس نے حالیہ کارروائیوں میں پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جے-10 سی طیارے اور پی ایل-15 میزائل استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے دشمن کو زبردست نقصان پہنچایا۔ بھارت کے جدید رافیل طیاروں کا تباہ ہونا اس کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی منظم حکمت عملی اور جدید دفاعی نظام نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کو جواب دینا بخوبی جانتی ہے، اور حالیہ کامیابیاں اس کی واضح مثال ہیں۔

ٹیگز: