Wed, September 16, 2026

پاکستان میں فائیو جی نیلامی کامیاب، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

پاکستان میں فائیو جی نیلامی کامیاب، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد : پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس میں تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ نیلامی میں زونگ، یوفون اور جاز نے بولی دی، اور جاز نے آئندہ تین سال میں پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ نیلامی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور ملکی معیشت پر بڑھتے اعتماد کی علامت ہے۔ ان کے مطابق فائیو جی نیلامی سے تیز انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا، جبکہ مقامی اور عالمی سرمایہ کاری کے تسلسل سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

ٹیگز: