Wed, September 16, 2026

پاکستان میں 'ڈیجیٹل انقلاب' کی دستک: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل تیز

پاکستان میں 'ڈیجیٹل انقلاب' کی دستک: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل تیز

اسلام آباد: پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کے خواب کی تعبیر قریب آ گئی۔ حکومت نے 5G سپیکٹرم کی نیلامی کے پہلے دو راؤنڈز کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جس سے ملک میں پہلی بار فائیو جی سروسز کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
 نیلامی کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کی تینوں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے بھرپور حصہ لیا۔پہلے راؤنڈ میں 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم بولی کے لیے پیش کیا گیا۔
 کل 6 بینڈز میں سے فی الحال 2 بینڈز کے لیے بولیاں لگائی گئی ہیں، جبکہ 2600 میگا ہرٹز کے لیے بقیہ عمل اگلے راؤنڈ میں بھی جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ نے نیلامی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار فائیو جی کا تعارف ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ   عوام کو جدید، معیاری اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس سے معاشی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
اس نیلامی کے مکمل ہوتے ہی پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ میں 10 سے 20 گنا اضافہ متوقع ہے، جس سے بفرنگ کا خاتمہ ہوگا اور ای-کامرس، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔

ٹیگز: