Wed, September 16, 2026

حارث رؤف نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی، نام اور تصویربھی شیئر 

حارث رؤف نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی، نام اور تصویربھی شیئر 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر مداحوں سے شیئر کی ہے اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور پس منظر میں دعا چل رہی ہے۔

حارث رؤف نے اپنے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھنے کا اعلان کیا اور ویڈیو کے ساتھ ایک دعا بھی لکھی۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک دن پہلے کرکٹر شاہین آفریدی اور شاداب خان نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی تھی، تاہم حارث نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔ اب انہوں نے خود اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

ٹیگز: