Wed, September 16, 2026

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش، زندگی کا نیا آغاز

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش، زندگی کا نیا آغاز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاستدان راگھو چڈھا زندگی کے ایک نئے اور خوشگوار مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ دونوں نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ایک بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔ یہ خوشخبری اتوار کے روز دونوں نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

پرینیتی اور راگھو نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "آخرکار وہ آ گیا! ہمارا بیٹا!" مزید لکھا، "ہمیں اپنی پچھلی زندگی کا کچھ بھی یاد نہیں، اب ہم دونوں کے ہاتھوں میں بچہ ہے اور دل پہلے سے کہیں زیادہ بھرا ہوا ہے۔ پہلے ہم صرف ایک دوسرے کے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔" پوسٹ کے آخر میں دونوں نے شکرگزاری کے ساتھ، "پرینیتی اور راگھو" لکھا اور ایک نیلی آنکھ (ایول آئی) ایموجی کا استعمال کیا، جو کہ خوش نصیبی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اتوار کی صبح اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پرینیتی چوپڑا دہلی کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس دوران راگھو چڈھا اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا، "پرینیتی دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کے خاندان کے تمام افراد ان کے ساتھ ہیں۔ سب بچے کی آمد کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔ اس سال کی دیوالی ان کے لیے خاص ہو گی کیونکہ خوشی دوگنا ہو گئی ہے۔"

ٹیگز: