لاہور: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے فوری طور پر رابطہ کیا اور اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت کو ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہوں گے اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں پناہ نہیں ملے گی اور ان کا پیچھا جاری رکھا جائے گا۔