Wed, September 16, 2026

جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 190 مسافر بازیاب، 30 دہشت گرد ہلاک

جعفر ایکسپریس حملہ: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 190 مسافر بازیاب، 30 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک 190 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں، اور دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ان کا محاصرہ مزید تنگ کر لیا ہے اور باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے اپنے سہولت کاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جن میں خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز انتہائی محتاط انداز میں کارروائی کر رہی ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: