Wed, September 16, 2026

جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ملوث افراد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے، جس کے باعث سیکیورٹی فورسز نے انتہائی احتیاط سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دشوار جغرافیائی حالات کے باوجود علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد، ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مواد کی بھرمار ہو گئی ہے، جس میں جعلی ویڈیوز، تصاویر اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ مواد عوام میں ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

ٹیگز: