Wed, September 16, 2026

صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے مسافروں پر حملہ انسانیت کے خلاف ہے اور یہ بلوچ قوم کی روایات کے برعکس ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بہادری کا اعتراف کیا جو اس حملے کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی جان بچانے میں کامیاب ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں پاکستان کی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور بدامنی پھیلانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

ٹیگز: