اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے عمران خان پر جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کے اغوا کے حوالے سے سخت تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ "جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور معصوم مسافروں کے اغوا کی مذمت کرنے کی بجائے عمران خان کا دہشت گردوں کا دفاع کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل اعتراض ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "جو شخص ہمیشہ دوسروں کو اپنی حدود یاد دلاتا ہے، کیا وہ خود ان حدود کا پاس رکھتا ہے؟"
سینیٹر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہمیں جعفر ایکسپریس حملے کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے۔