Wed, September 16, 2026

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا کی جھوٹے پروپیگنڈے کی کوششیں بے نقاب

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا کی جھوٹے پروپیگنڈے کی کوششیں بے نقاب

کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بغیر کسی تصدیق کے جعلی اور پرانی ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم بی ایل اے کے حامی اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات پھیلانے کی مہم میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل کیا اور اسے عالمی سطح پر نشر کر دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر ملک کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلا رہے ہیں، اور بھارتی میڈیا کی یہ سرگرمیاں ایک منظم سازش کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔

ٹیگز: